اپوزیشن فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششیں ناکام بنا رہی ہے وزیر اعظم

احتساب کا شکنجہ کس چکے ہیں کسی کو این آر او نہیں ملے گا، عمران خان


ویب ڈیسک August 25, 2020
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔(فوٹو، فائل)

LIVERPOOL: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومتی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے۔

اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے آج سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی کے اینٹی منی لانڈرنگ اور آئی سی ٹی وقف کے دو انتہائی اہم بلوں کو منظور نہیں ہونے دیا، میں پہلے دن سے یہ کہہ رہا ہوں کہ حزب مخالف کے رہنما صرف اپنے مفادات کے تحفظ کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں اور انہیں ملکی مفادات سے کوئی دل چسپی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لیے جمہوریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی ہے، انہوں نے پہلے کورونا وائرس کی حکومت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حالاں کہ اس حوالے سے ہماری کام یابی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، اب یہ اپوزیشن ایف ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہماری کوششوں کو سبوتاژ کررہی ہے۔



عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن نے این آر او حاصل کرنے کے لیے نیب کو بدنام اور حکومت کو بلیک میل کیا، یہ تو ملکی معیشت کو تباہ کرکے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کروادیتے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک مزید کسی این آر او کا متحمل نہیں ہوسکتا، مشرف نے دو این آر اوز دیے جس سے ہمارا قرض چار گنا بڑھا اور معیشت تباہ ہوئی، ہم نے ملکی دولت لوٹنے والوں کو جواب دہ ٹھہرانے کا مینڈیٹ لیا ہے، اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے حکومت کو مسلسل دھمکا رہی ہے، این آر او دینا قوم کے اعتماد کے ساتھ غداری ہوگی، واضح کردوں کہ کچھ بھی ہو جائے کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں