کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے شاہد آفریدی

لوگ ڈوب گئے، بجلی غائب، سڑکیں تباہ، گٹر ابل رہے ہیں ہر طرف کچرا پھیل گیا، دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، لیجنڈ کرکٹر


Sports Reporter August 25, 2020
(فوٹو : فائل)

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کراچی انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارش کے بعد کراچی کے حالات پر بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی بول اٹھے، سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1298310388656664576?s=20

انہوں نے کہا کہ گھروں میں صبح سے بجلی نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھرگئی ہیں، لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے، بلدیاتی اور صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔



شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے رہنے کے لیے اس شہر کا انتخاب کیا؟ یہاں کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں لیکن انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے؟ ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کراچی انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں