پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

قیمتوں کے تعین کے لئے پی ایس او کی درآمدی قیمت کا بنچ مارک ختم کردیاگیا، وزارت توانائی کا اوگرا اور کمپنیوں کو خط


Ehtisham Mufti August 26, 2020
زرمبادلہ میں کمی بیشی کو آئندہ 15 روزہ جائزے میں قیمت کا حصہ بنایا جائے گا.(فوٹو، فائل)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے جس کے بعد قیمتیں ماہانہ کے بجائے 15 دنوں میں متعین کی جائیں گی۔

وفاقی وزارت توانائی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا۔

خط میں کہاگیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لئے پی ایس او کی درآمدی قیمت کا بنچ مارک ختم کردیاگیاہے لہذا اب پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے لئے عرب گلف پیلٹس بنچ مارک ہوگا جبکہ پی ایس او اور عرب گلف پیلٹس کی اوسط قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین ہوگا۔

وزارات توانائی کے خط میں کہاگیاہے کہ زرمبادلہ میں کمی بیشی کو آئندہ 15 روزہ جائزے میں قیمت کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ پی ایس او ڈیزل کی طرح پیٹرول کی خریداری کا طویل مدتی معاہدہ کرے گا۔ پیٹرول کے اس طویل مدتی معاہدے کا مقصد سستا ایندھن حاصل کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔