سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 51ہزار روپے تولہ ہو گئی
دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے بڑھ کر694.42 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے 1238 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43714 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے بڑھ کر694.42 روپے ہوگئی۔