ایف بی آرکی آئی آروکسٹم افسران کواثاثے ظاہرنہ کرنے پرتنبیہ
31اگست ڈیڈلائن تھی، تفصیلات دینے کے لیے20دسمبرتک ایک اورموقع فراہم
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹم کے افسران سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
گزشتہ روز ایف بی آرسے جاری سرکلرکے مطابق افسران کو 20 دسمبر تک اپنے اور اپنی بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔ سرکلر کے مطابق ایف بی آر کے تمام افسران اور ملازمین کو 30جون 2013 تک کے اثاثہ جات کی تفصیلات باقاعدہ فارم پر 31 اگست تک ادارے کو فراہم کرنا تھیں ۔
تاہم اس وقت بھی ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹم کے افسران کی تفصیلات موصول ہونا باقی ہیں جس کیلیے 20 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کیلیے فارم ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ سرکلر کے مطابق تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے افسران مس کنڈیکٹ کے زمرے میں آئیں گے اور ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔