شناختی کارڈ کی شرط ناقابل عمل ہے تاجر برادری

30 اکتوبر کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار


Irshad Ansari August 26, 2020
شناختی کارڈ شرط ختم اور معاہدے پر عمل نہ ہونے پر تحریک چلانے کا عندیہ ۔ فوٹو : فائل

انجمن تاجران کے قائدین نے شناختی کارڈ کی شرط کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی قیادت میں ملک کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی ہدایت پر ممبر ٹیکس پالیسی طارق چودھری اور ڈی جی ریٹیل محمد ساجد صدیقی سے تفصیلی ملاقات کی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے قائدین نے 30 اکتوبر کو تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انجمن تاجران کے قائدین نے شناختی کارڈ کی شرط کوپھر ناقابل عمل قرار دے دیا۔ آسان سادہ ٹیکس ریٹرن فارم کا اجرا کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس کو معاہدے کی شرائط کے برعکس نافذ کرنے کے قانون کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تاجر قائدین نے کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کا ٹرن اوور ٹیکس ازسرنو تشکیل دینے اور فاسٹ موونگ کنزیومر آئیٹمز کی واضح تشریح کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ ایف بی آر حکام نے معاہدے پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں