ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک سرگرمیاں کورونا ٹیسٹنگ سے بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی میں شیڈول ہاکی فائیو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کورونا نیگیٹو رپورٹ لازمی قرار


Muhammad Yousuf Anjum August 26, 2020
کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراونڈ اسٹاف کا بھی کورونا فری ہونا ضروری ہوگا فوٹو: فائل

ہاکی فیڈریشن نے بھی پی سی بی کی پیروی کرتے ہوئے ڈومیسٹک سرگرمیاں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹنگ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق کراچی میں شیڈول ہاکی فائیو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کورونا نیگیٹو رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراونڈ اسٹاف کا بھی کورونا فری ہونا ضروری ہوگا۔ ایونٹ کے لیے 8 سے 10 ستمبر اب تک مجوزہ تاریخیں ہیں۔

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ٹیموں کو ٹھہرانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اسٹیڈیم میں سنیٹائزر گیٹ اور ٹمپریچر گن بھی استعمال ہوگی۔ ہر میچ بیس بیس منٹ کے 2 ہاف پر مشتمل ہوگا۔ ٹیموں کو ایک دن میں دو میچز بھی کھیلنا ہوں گے۔مجوزہ شیڈول کا اعلان حکومت کی جانب سے کلئیرنس سے مشروط کیا گیا ہے، پی ایچ ایف کو وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سندھ حکومت کو لکھے جانے والے خطوط کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔پروگرام میں بارشوں کی حالیہ لہر سے ایونٹ کو چند دن آگے بھی بڑھانے کا آپشن رکھا گیا ہے۔

ایونٹ میں دس سے بارہ محکمہ جاتی ٹیموں کی شرکت کا امکان ہے۔ کورونا صورت حال میں بہتری کے بعد یہ رواں سال کا پہلا پی ایچ ایف ایونٹ ہوگا۔ایشین ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اب ہاکی فائیو کے فروغ میں دلچسپی لے رہی ہے اس لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس فارمیٹ کے ایونٹس کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں