
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 44 سالہ صبا سحر شوٹنگ کے بعد اپنی کار میں دو محافظوں اور بچے کے ہمراہ گھر جارہی تھیں کہ کابل کے پُر رونق مقام پر 3 نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے صبا سحر اور ان کے دونوں محافظ زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈرائیور اور بچہ محفوظ رہے۔ اداکارہ کے پیٹ میں لگنے والی گولی نے معدے کو نقصان پہنچایا ہے جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔
صبا سحر معروف اداکارہ، ہدایت کار اور سماجی کارکن ہونے کے علاوہ ایک تربیت یافتہ پولیس آفیسر بھی ہیں اور اب بھی وزارت داخلہ میں ملازم ہیں۔ ان کی فلموں اور ڈراموں کا محور خواتین اور کرپشن ہوتے ہیں جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔
کسی بھی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اداکارہ کو ممکنہ طور پر دو روز بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔