چیمبرآف کامرس نے کراچی کو ’آفت زدہ‘ قرار دینے کا مطالبہ کردیا

پانچ سال کے لیے انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کا کام فوج کی نگرانی میں این ڈی ایم اے اورایف ڈبلیو او کو دیا جائے، صدر

کراچی چیمبر کی جانب سے شہریوں کے مکانات کی تعمیر اور خوراک کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

بارشوں سے شہر میں ہونے والے نقصانات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےکراچی چیمبر آف کامرس نے شہر قائد کو فوری طور پر "آفات زدہ" قرار دینے کامطالبہ کردیاہے۔

کراچی چیمبر کے صدر آغاشہاب خان نے حکومت پر زور دیاہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیزکرےکیوں کہ متعدد علاقوں میں سیکڑوں مکانات ڈوب گئے ہیں باالخصوص نشیبی علاقوں میں واقع مکانات مکمل طور پر بہہ گئے ہیں اور ان کے علاقوں کے چاروں طرف بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایک بہت بڑی آبادی گھروں کی چھتوں پر پھنس کر رہ گئی ہے۔


کراچی کی غریب آبادی معاشرے کا سب سے زیادہ متاثر طبقہ ہے کیونکہ وہ منگل کی غیر معمولی موسلا دھار بارش کے دوران اپنے گھروں اور دیگر تمام سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر مالی مدد کی صورت میں متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے اور ایسے تمام متاثرین کو رہائش کے لیے متبادل جگہ اور کھانے پینے کی اشیاء بھی مہیا کی جائیں۔

کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ تباہ شدہ گھروں کو حکومت کی مالی مدد سے دوبارہ تعمیر نہیں کیا جاتا کیونکہ عوام کی املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا قدرتی آفات سے غریب عوام کو ہونے والی تمام نقصانات کا پورا معاوضہ حکومت برداشت کرے۔

صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ شہر کے انتہائی خستہ حال انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کا کام اگلے پانچ سال تک کے لیے فوج کی نگرانی میں این ڈی ایم اے اورایف ڈبلیو او کو دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Load Next Story