وزیراعظم کا چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ کو فون

افغان رہنماوٴں کو پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے سیاسی تصفیے کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازع کا حل فوجی نہیں ہے، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کو فون کیا، اور پاک افغان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مذہب، ثقافت، مشترکہ تاریخ اور لوگوں کے مابین برادرانہ تعلقات پر مبنی ہیں، جنہیں مزید گہرا کرنے کے لئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغان طالبان کے 7 رکنی وفد کی پاکستان آمد


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، بات چیت اور سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، افغان رہنماوٴں کو پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے سیاسی تصفیے کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

وزیراعظم نے نے ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کے لیے بطور قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردارمثبت ہے اور جلد از جلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے، امید ہے کہ کونسل کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کرے گی۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹرعبداللہ عبد اللہ کو جلد از جلد پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

 
Load Next Story