60 ہزار 804 ٹن درآمدی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی
گندم کی مزید کھیپ بھی آنے والے ہفتوں میں کراچی بندرگاہ پہنچے گی، ترجمان کے پی ٹی
وفاقی حکومت کی جانب سے بحران کے پیش نظر درآمد کی اجازت ملنے کے بعد گندم کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق مصر کی سعد بندرگا سے آنے والا ایم وی سمٹ نامی جہاز 60ہزار 804 میٹرک ٹن گندم کے ساتھ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ کے پی ٹی نے درامدی گندم کی آف لوڈنگ کے موثر انتظامات کیے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعظم نے گندم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی
ترجمان کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے درآمدی گندم کی ترسیل کے لیے کے پی ٹی سی سہولتوں اور موثر انتظامات کی درخواست کی تھی۔ گندم کی مزید کھیپ بھی آنے والے ہفتوں میں کراچی بندرگاہ پہنچے گی۔