برطانیہ ساڑھے چار ارب کی پینٹنگ خراب کرنے والے کو 18 ماہ قید
پینٹنگ کی بحالی میں سوا چار لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی
برطانیہ میں ساڑھے چار ارب روپے کی مالیت کی پینٹنگ کو خراب کرنے کے الزام میں ایک شخص کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے شہرہ آفاق مصور و پینٹر پابلو پکاسو کی بیش بہا قیمت پینٹنگ کو مکے مار کر پھاڑنے کے الزام میں شکیل نامی شخص کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملزم نے میوزیم ٹیٹ میں گزشتہ برس دسمبر میں شہرہ آفاق پینٹنگ ''بسٹ آف اے وومن''کو نقصان پہنچایا تھا جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ملزم نے نہ صرف پینٹنگ پر مکے برسائے بلکہ اس کے کچھ حصوں کو پھاڑ کر ٹکڑے زمین پر پھینک دیئے۔
اپنے اولین بیان میں ملزم نے کہا تھا کہ یہ سب اداکاری کے طور پر کیا تاہم بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔ ملزم پر فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ چلا گیا تھا۔
ہسپانوی مصور کی 1944 میں جنگ عظیم کے دوران بنائی گئی اس نایاب پینٹگ کی مالیت 2 کروڑ پاؤنڈ ہے جو پاکستانی روپوں میں ساڑھے چار ارب بنتے ہیں۔ اب اس شاہکار مصوری کی بحالی میں چار لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی لاگت آئے گی۔