نیوکلیئرپلانٹ تباہ کرنے کیلئے آنے والے 3دہشتگردہلاک ڈی پی او
دہشت گردوں کی لاشیں علی خیل کے ایک گاؤں سے ملیں
ڈی پی اوسیف اللہ خان خٹک کے مطابق ضلع خوشاب میں گرت کے مقام پر واقع نیوکلیئرپلانٹ تباہ کرنے کے لئے آنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں علی خیل کے ایک گاؤں سے ملیں، پولیس کے مطابق دہشت گرد اپنی ہی خود کش جیکٹس پھٹنے سے اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ اپنا ٹھکانہ تبدیل کررہے تھے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی شناخت معاویہ طارق اورعمرعرفان کے نام سے کرلی جن کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ دونوں دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر دی گئیں۔
واقعہ کے بعد بھکر اور خوشاب کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔