پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی رپورٹ پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ ہے دفترخارجہ

بھارتی حکمرانوں کا پاکستان مخالف بیانیے کا مقصد داخلی سیاسی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، پاکستان


ویب ڈیسک August 26, 2020
پاکستان بھارت کے ممکنہ جھوٹے آپریشن سے دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے، دفتر خارجہ (فوٹو : فائل)

پاکستان کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ پاکستان کے خلاف مزموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ پاکستان کے خلاف مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے، جسے کشمیریوں پرمظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے جاری کیا گیا۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، چارج شیٹ میں بی جے پی کے پاکستان مخالف بیانیے کوآگے بڑھایا گیا ہے، بھارتی حکمرانوں کا پاکستان مخالف بیانیے کا مقصد داخلی سیاسی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہبھارتی لوک سبھاکےالیکشن سےقبل پلوامہ کا ڈرامہ رچایا گیا، واقعہ کے بعد بھارت مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈاچلارہا ہے، پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے فوری بعد تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی، پلوامہ حملہ پرنامکمل بھارتی معلومات پر بھی پاکستان نے مکمل تحقیقات کیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فوجی جہازوں نے پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کی، پاکستان نے اس ناکام بھارتی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دیا، پاک فضائیہ کی مؤثرجوابی کارروائی سے بھارت کے دو جنگی جہاز تباہ ہوئے، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کیا۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی انتخابات سے قبل حملہ کی ٹائمنگ، مرکزی ملزم کا مارا جانا سوالات کو جنم دیتا ہے، دنیا جانتی ہے بھارتی انتخابات میں پلوامہ حملہ کا فائدہ کس نے اٹھایا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سےتوجہ ہٹانا چاہتا ہے، ایسا پروپیگنڈا کر کے بین الاقوامی رائےعامہ کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خدشے سے عالمی برادری کو آگاہ کرچکا ہے، بھارت میں ریاستی انتخابات سے پہلے سیاسی فائدے کے لیے پاکستان پرالزام تراشی کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |