سابق بھارتی ایتھلیٹ نے ماں اور بیوی کا بیدردی سے قتل کردیا

اقبال نے خود اپنے بڑے بیٹے کو بتایا کہ میں نے تمھاری ماں اور دادی کو قتل کردیا، پولیس کو فون کرو وہ مجھے لے جائے۔


Sports Desk August 27, 2020
اقبال نے خود اپنے بڑے بیٹے کو بتایا کہ میں نے تمھاری ماں اور دادی کو قتل کردیا، پولیس کو فون کرو وہ مجھے لے جائے۔ فوٹو : فائل

LONDON: بھارت کے سابق ایتھلیٹ اقبال سنگھ نے امریکا میں اپنی بوڑھی ماں اور بیوی کا بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی ایتھلیٹ اقبال سنگھ نے امریکا میں اپنی بوڑھی ماں اور بیوی کا بیدردی سے قتل کردیا، پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے 1983 کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شارٹ پٹ ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

اقبال سنگھ بوپاری کے ایک دوست کا کہنا تھا کہ مجھے اس خبر پر یقین نہیں آیا کیونکہ وہ کافی دوستانہ مزاج رکھتے جبکہ ان کی والدہ 90 برس سے زائد عمر کی تھیں، اقبال نے خود اپنے بڑے بیٹے کو بتایا کہ میں نے تمھاری ماں اور دادی کو قتل کردیا، پولیس کو فون کرو وہ مجھے لے جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں