آمدن سے زائد اثاثہ کیس سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کا ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک August 27, 2020
عدالت کا ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔ فوٹو : فائل

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی جس میں عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 ستمبر کو نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیے جب کہ کیس کی سماعت10ستمبرتک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں