کراچی کی تاریخ میں مون سون کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

شہر میں 24گھنٹوں کے دوران کبھی 223 ملی میٹربارش ریکارڈ نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات

آئندہ روز بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات(فوٹو، فائل)

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی حالیہ بارش نے سابقہ تین ریکارڈ توڑدیےہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج تک ایک ہی دن(24گھنٹوں کے دوران) 223ملی میٹربارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں صرف 12گھنٹوں کےاندرمذکورہ شدت کی بارش ریکارڈ ہوئی۔ اگست کے مہینے میں اب تک اس سے قبل 616ملی میٹربارشیں ریکارڈ نہیں ہوئی اور آج تک کراچی میں کسی بھی مون سون سیزن میں اتنی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔


بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارشوں کا سبب بننے والے مون سون سلسلے کی شدت میں کچھ کمی ہوئی ہے،حالیہ موسمیاتی مشاہدے اورنقشوں کے مطابق ہواکے کم دباو کا رخ شمال مشرقی اوروسطی سندھ کی جانب ہوگیا،اسی تناظر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان اب وقفے وقفے سے پیر کی صبح تک معتدل بارش میں تبدیل ہوگیا ہے۔

 
Load Next Story