انگلینڈ کو بڑا دھچکا جیسن رائے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

ان فٹ ہونے کے باعث سیریز کے تینوں میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ترجمان انگلش ٹیم


Sports Desk August 27, 2020
ٹریننگ کے دوران جیسن روئے انجری کا شکارہوِئے تھے(فوٹو، فائل)

پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلےٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہی میزبان انگلش ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیزی سے رنز بنانے کے حوالےسے مشہور اوپنر جیسن روئے ان فٹ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ترجمان انگلینڈ ایند ویلز کرکٹ بورڈ کےمطابق مانچسٹر میں ٹریننگ کے دوران جیسن روئے انجری کا شکارہوِئے تھے، مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے اب تینوں میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انگلش ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کو بحالی فٹنس پروگرام سے گزرنا ہوگا، امید ہےکہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف میچز سے پہلے وہ سومیچ فٹنس پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں