کراچی میں جاری ریلیف آپریشن کی ذاتی طورپرنگرانی کررہا ہوں وزیر اعظم

سیلاب کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے مستقل حل کے لیے مکمل منصوبے کا اعلان کریں گے، عمران خان کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک August 27, 2020
کراچی کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم کا ٹوئٹ(فوٹو، فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متاثرہ افراد کے لئے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے تباہی سے متعلق عمران خان نے کہا شدید بارشوں سے متاثرہ عوام کے مسائل سے ہماری حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔ گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہوں ۔سیلاب میں پھسے افراد کو فوری مدد کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دے دی ہیں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1299011588243021824?s=20

انہوں ںے کہا کہ متاثرین کو ایمرجنسی طبی امداد، خوراک اور شیلٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بجلی گیس کی بنیادی سہولتوں کی فوری بحالی کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت جار کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کا باعث پیدا ہونے والے مسائل کے مستقل حل کے لیے مکمل منصوبے کا اعلان کریں گے۔نالوں کی صفائی، نکاسی آب کا نظام بہتر کرنے اور کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کا نظام بہتر بنائیں گے۔ کراچی کی عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |