پی ٹی اے کی یوٹیوب کو غیر اخلاقی اور فرقہ ورانہ مواد ہٹانے کی ہدایت

اتھارٹی نے قابلِ اعتراض مواد کی نگرانی کے لئے مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے


Irshad Ansari August 27, 2020
نامناسب اور نفرت انگیز مواد تک صارفین کی رسائی روکنے کے لیے کہ پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے براہ راست رابطہ کیا ہے(فوٹو، فائل)

WASHINGTON: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےیوٹیوب کو پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی اور نفرت انگیزی پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا نے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیزی پر مبنی تقاریر اور دیگر مواد فوری طور پر ہٹا ئے۔

پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب / غیر اخلاقی / فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی گئیں۔

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔اس کے علاوہ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرے تاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور حذف کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |