گورنر کی زیر صدارت خیبر پختون خوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس

محرم الحرام میں سیکیورٹی، کرونا ایس او پیز پر عمر درآمد اور مون سون کی صورت حال سے متعلق حکمت عملی پر غور


ویب ڈیسک August 27, 2020
جلوسوں اور مجالس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنایا جائے۔ فوٹو: فائل

 

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس ہوا ہے جس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود سمیت چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا نظام الدین، سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری محکمہ قانون اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام باالخصوص عاشورہ کے پرامن جلوسوں، مجالس کے انعقاد سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا اور کہا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنایا جائے۔

ایپکس اجلاس کے دران حساس علاقوں میں نو اور دس محرم کو موبائل سروس کی بندش سے متعلق ضلعی حکومتوں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

ایپکس اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبہ میں بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے رابطے میں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |