سندھ میں بلدیاتی بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی کا تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنیکا فیصلہ
بلدیاتی انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم 27 دسمبر کوبینظیربھٹو کی برسی پرگڑھی خدا بخش میں جلسے سے شروع کی جائے گا
NEW DELHI:
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے سندھ میں 18جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان نشستوں پرپارٹی ٹکٹ ضلعی الیکشن بورڈ جاری کریں گے جبکہ میٹروپولیٹن اور ضلعی حکومتوں کی سطح پرمیئر،ڈپٹی میئر اور دیگر نشستوں کے لیے امیدواروں کا تعین صوبائی الیکشن بورڈ کریگا۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز 27 دسمبر کوشہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں ہونے والے مرکزی جلسے سے کیا جائے گا ۔اس بات کا فیصلہ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا ،اراکین اسمبلی ،پارٹی رہنماؤں اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں صوبے میں 18جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں،امیدواروں کے چنائواوران انتخابات میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی اور ضلع سطح کے علاوہ یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر بھی مربوط انداز میں انتخابی مہم چلائی جائے گی ۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نے تمام پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے رابطے میں رہیں ۔اجلاس میں مقامی حکومتوں کی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کے حتمی چناؤ کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں شہید بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کو ہونے والی برسی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا ،جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری خطاب کریں گے ۔