پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو بھی غیر اخلاقی و نامناسب مواد کو فوری ہٹانے کی ہدایات

یوٹیوب مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور اعتدال پسند حکمت عملی اختیار کرے، پی ٹی اے


Irshad Ansari/ August 28, 2020
مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے، پی ٹی اے۔ فوٹو : فائل

پی ٹی اے نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےچیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |