ملک میں مہنگائی کی شرح میں 014 فیصد کی معمولی کمی

ایک ہفتے کے دوران ملک میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات 


ویب ڈیسک August 28, 2020
ایک ہفتے کے دوران ملک میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 8.39 فیصد رہی ہے.

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ پچھلے ایک ہفتے میں چینی 96 پیسے فی کلو سستی ہوئی اورچینی کی اوسط قیمت 96.07 سے کم ہوکر 95.11 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر 3 روپے اور پیاز 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، جب کہ آلو، دال مسور، دال چنا، دال مونگ اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، چکن برائلر زندہ مرغی 9 روپے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے سستا ہوا، لہسن، دہی، تازہ دودھ اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں