
سوات اور اپر کوہستان میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات کی تحصیل مدین کے علاقوں شاہگرام اور تیرات میں سیلابی ریلا خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد کو بہا لے گیا، امدادی ٹیموں نے 8 زخمیوں سمیت 12 افراد کو ریسکیو کرلیا جبکہ لاپتہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔
سیلابی ریلے سے 45 گھروں، 2 اسکولوں اور 4 پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، درجنوں گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔ اپر کوہستان میں سیلابی ریلوں سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، 25 مکان تباہ ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کوفوری سروے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے سیلاب سے نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنےکاحکم دیا، متاثرین کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست کرنےکی ہدایت بھی کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔