طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے مستعفی

انہیں بچپن سے بڑی آنت کے السر اور سوزش کی بیماری ہے جو اب شدت اختیار کرگئی ہے


ویب ڈیسک August 28, 2020
ملک بڑے فیصلوں کا متقاضی ہے اور میں بیماری کے باعث وقت نہیں دے پا رہا ہے، شینزو آبے (فوٹو : فائل)

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے عہدے کی دوسری مدت کے خاتمے سے ایک سال قبل خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک اہم فیصلوں کا متقاضی ہو اور میں اپنی صحت کی خرابی کے باعث وقت نہ دے پا رہا ہوں، اس لیے میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

2012 سے ملک کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان شینزو آبے کی وزارت عظمیٰ کی موجودہ مدت کو اگلے برس مکمل ہونا تھا لیکن انہوں نے ایک سال قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ نئے وزیراعظم ملک کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

جاپانی وزیراعظم کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار رہے ہیں اور انہیں دو بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ شینزو آبے لڑکپن سے ہی بڑی آنتوں کی سوزش اور السر کی بیماری ulcerative colitis میں مبتلا ہیں اور اسی کی وجہ سے ہی 2007 میں بھی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم شینزو آبے کی بیماری کی شدت سے متعلق تازہ ترین صورت حال کا کچھ اندازہ نہیں تاہم قیاس ہے کہ بیماری کافی بڑھ چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں