ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکٹر آصف علی پر جرمانہ عائد
کیریبین لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے بالر کو مارنے کی کوشش میں بیٹ لہرایا تھا
LONDON:
کیریبین لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر آصف علی پر ڈسلپن کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
کرکٹر آصف علی کو کیریبین لیگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.18 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سی پی ایل میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے آؤٹ ہونے کے بعد گیانا ٹیم کے مخالف بالر کیمو پاول کو مارنے کی کوشش میں بیٹ اس کی طرف لہرایا تھا۔
اس حرکت پر میچ ریفری نے آصف علی کو بلاکر پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہوں نے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔