امریکا میں سمندری طوفان ’لارا‘ نے تباہی مچا دی 6 افراد ہلاک

220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا


ویب ڈیسک August 29, 2020
220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر چیز تہس نہس کردی، فوٹو : فائل

امریکا میں سمندری طوفان ''لارا'' نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان '' لارا'' امریکا کی ریاست لوئیزیانا کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

طوفان سے کئی درخت، ہورڈنگز اور کھمبے گر گئے، ایک کار پر بڑا اور بھاری درخت گرنے سے 14 سالہ لڑکی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر مختلف مقامات سے دو لاشیں ملی ہیں۔ دو درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

لوئیزیانا کے بعد سمندری طوفان لارا کا رخ اب ریاست آرکنساس کی طرف ہے تاہم اس کی شدت کم ہونے کی وجہ سے وہاں نقصان کا اندیشہ کم ہے جب کہ لوئیزیانا میں لارا طوفان کے نقصانات میں اضافے کا خدشہ بدستور برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |