ملک بھر میں 9 محرم کے ماتمی جلوس اختتام پزیر سیکیورٹی انتہائی سخت

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی


ویب ڈیسک August 29, 2020
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی . فوٹو : فائل

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں اختتام پزیر ہوگئے۔

اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی جزوی طور بند تھی۔

جلوسوں کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا تھا۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے اور آنے والے ہر شخص کی میٹل ڈیٹکٹرز سمیت جامع تلاشی لی گئی۔

جلوسوں کی بذریعہ ہیلی کاپٹر، سیف سٹی کیمروں، ڈرون کیمروں اور وڈیو سرویلینس سے نگرانی کی گئی۔ جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے۔ جلوس کے روٹس پر فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے درجنوں ایمبولینسز بھی موجود تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی والے ٹینکس بھی موجود تھے جو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں