
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری جن حالات اور کرب سے دوچار ہیں اسے پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اس تباہی اور تکالیف کے بیچ اب ایک مثبت پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے تمام نالوں کی مکمل صفائی کی جائے گی، پانی کی نکاسی میں حائل اور آبی گزر گاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی جیسے اہم مسئلے کو حل بھی کیا جائے گا۔
The whole nation feels the pain our people in Karachi are going through. However, out of this devastation & suffering there is now a positive development as my govt, along with the Sindh govt, is moving to immediately act & resolve 3 major problems of Karachi:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔