
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بلاک ہونے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے، مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث میڈیا کو نقصانات رپورٹ کرنے میں بھی دشواری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے این ڈی ایم اے، دیگر امدادی اور بحالی کے محکموں کو فوری فعال کرے، وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت شہریوں کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر بنی ایک سرنگ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، اس کی مرمت کے لئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گر سکتی ہے، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ میں سیاحوں اور مقامی افراد کے جانی و مالی نقصان پر گہری تشویش ہے، ہم حکومت کو گلگت بلتستان کے شہریوں کے دکھوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔