وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی پر اظہار تشویش
انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس اور عزاداری پر پابندی کیوں ہے، ہم جواب چاہتے ہیں۔
ملتان میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشرے میں تفریق پیدا کرنے والے عناصر کے عزائم کا ناکام بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،فرقہ واریت کے خاتمے اور ہم آہنگی کے فروغ میں علما کرام اور مشائخ کا اہم کردار ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ایک سال سے جو ظلم کیا جارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، بھارت نے جس طرح کشمیریوں کی آواز دبائی پوری دنیا نے دیکھا، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیر میں مسلسل بلیک آوٹ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے، عید پر نماز کی اجازت نہیں دی گئی، محرم الحرام کےجلوسوں اور عزاداری پر بھی پابندی ہے۔