کراچی پر وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون کے اچھے نتائج نکلیں گے صدر

کراچی اور باقی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، عارف علوی


ویب ڈیسک August 29, 2020
کراچی اور باقی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے متعلق اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، وفاق اور صوبے کے ملکر کام کرنے سے شہر میں اس تباہ کن بحران کے دوران اور بعد میں بھی موثر اور مفید نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کے حل کا فیصلہ

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کے باہمی تعاون سے شہر میں گندے پانی کی نکاسی، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، برساتی نالوں کی صفائی، میٹھے پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔



عارف علوی نے مزید کہا کہ کراچی اور باقی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |