گھریلو صارفین کیلیے گیس کے نرخ نہیں بڑھیں گے ایم ڈی سوئی ناردرن

حکومتی پالیسی کی روشنی میں گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں،عارف حمید


ضیا تنولی December 15, 2013
انڈسٹریل سیکٹر کیلیے آج گیس فراہمی کانیا اعلان متوقع ہے،عارف حمید کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے واضح کیا ہے کہ گھریلو صارفین کے بلوں میں ٹیرف کا اضافہ نہیں کیا جارہا۔

ہفتے کو 'ایکسپریس' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی روشنی میں گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں، اسی لیے گھریلو صارفین کو ترجیحاًگیس کی سپلائی جاری رکھی جارہی ہے۔ باقی بچ جانیوالی گیس انڈسٹریل و پاور سیکٹر میں تقسیم کردی جاتی ہے جبکہ انڈسٹریل سیکٹر میں حکومتی ہدایت کی روشنی میں گیس کی سپلائی جاری رکھنے کے حوالے سے ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق آج انڈسٹریل سیکٹر کیلیے نیا اعلان متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں