معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کر گئے

شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیا تاہم ’کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے‘ نغمے سے انہیں کافی شہرت ملی


ویب ڈیسک August 29, 2020
شفاء اللہ خان نے کچھ عرصہ محکمہ پولیس میں بھی خدمات سرانجام دیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق شفاء اللہ روکھڑی اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں میانوالی میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیا تاہم 'کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے' نغمے سے انہیں کافی شہرت ملی۔ شفاء اللہ خان نے چند سال پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں لیکن گلوکاری میں مصروفیت کے باعث پولیس کی نوکری چھوڑی دی, شفاء اللہ روکھڑی کے 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں۔شفاء اللہ روکھڑی کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی گلوکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |