ایران سے مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے جان کیری
فلسطین، اسرائیل امن معاہدہ اپریل میں متوقع ہے، امریکی وزیر خارجہ، وطن واپس روانہ
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ آئندہ دنوں میں مذاکرات بحال ہوجائیں گے۔
جان کیری نے تل ابیب میں نیوزکانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ ٹیکنیکل سطح کی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے اور اب میرے خیال میں مشاورت کیلیے وقفہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ چند روز میں بات چیت دوبارہ شروع ہوجائے گی اور ہم منصوبے پر مکمل عمل درآمد کیلیے آگے بڑھیں گے۔ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرکے واپس امریکا جاتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ فلسطین، اسرائیل امن مذاکرات کے سلسلے میں اگلے سال اپریل میں معاہدے کا امکان واضح ہے۔
فریقین کے مذاکرات کار امن ڈیل کے حوالے سے خاصے سنجیدہ ہیں، اسرائیل اور فلسطینی امن بات چیت کے لیے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق معاملات طے کر رہے ہیں اور اگلے برس اپریل کے اختتام تک وہ ڈیل کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔ دریں اثنا فلسطینی صدر محمود عباس نے اردن اور فلسطین کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی مستقل تعیناتی کی امریکی تجویز مسترد کردی، شہر رام اللہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اردن کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی مستقل تعیناتی کی تجویز دی تھی۔