امریکی ایوانکا کو ملک کی نائب صدر دیکھنا چاہتے ہیں ٹرمپ

ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس کی نائب صدر نامزدگی پر ری پبلکن پر بھی کسی خاتوں کو نامزد کرنے کا دباؤ ہے


ویب ڈیسک August 29, 2020
کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے کے لیے اہل نہیں، فوٹو : فائل

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں لوگوں کی اکثریت کملا ہیرس کے بجائے میری بیٹی ایوانکا کو ملک کی خاتون صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد نیو ہیمپشائر میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں ایک خاتوں صدر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مخالف جماعت ڈیموکریٹ نے کملا ہیرس کو نامزد کیا ہے جو کہ اس عہدے کی اہل نہیں ۔ اُن کے مقابلے میں میری بیٹی ایوانکا بہترین امیدوار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے سیاہ فام خاتون کو نائب صدر نامزد کردیا

صدر ٹرمپ جب کملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تو اُس وقت حاضرین اور سامعین نے ایوانکا ایوانکا کے نعرے بلند کیے جس پر امریکی صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ یہ سب کہہ رہے ہیں کہ وہ ایوانکا کو بطور خاتون صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کی سینیئر مشیر بھی ہیں اور حکومتی معاملات میں اپنے والد کی مدد بھی کرتی ہیں اور ان کے شوہر بھی حکومتی امور میں معاونت کرتے ہیں تاہم اب تک ری پبلکن نے نائب صدر کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 55 سالہ کملا ہیرس کو نائب صدر نامزد کیا ہے جس کے صدر ٹرمپ بھی نائب صدر کے عہدے پر اپنی جماعت کی جانب سے کسی خاتون کا انتخاب چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں