ایم کیو ایم پاکستان کے بزرگ رہنما آفتاب شیخ انتقال کرگئے

مرحوم حیدرآباد کے میئر، رکن قومی اسمبلی اور مشیر داخلہ سندھ کے عہدوں پر فائز رہے


ویب ڈیسک August 29, 2020
ایم کیو ایم کے بزرگ رہنما 15 اگست کو ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے(فوٹو، انٹرنیٹ)

ایم کیو ایم پاکستان کے بزرگ رہنماء اور سابق میئر حیدرآباد، سینٹیر آفتاب احمد شیخ ایڈوکیٹ، 81 برس کی عمر میں کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گے۔

آفتاب شیخ 15 اگست کو لطیف آباد میں اپنے گھر کے سامنے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں ہفتہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

سینیئر قانون دان آفتاب شیخ حیدرآباد کے میئر، رکن قومی اسمبلی، سابق مشیر داخلہ رہے علاوہ ازیں انہوں ںے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر کی ذمے داریاں بھی ادا کیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آفتاب شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں