شہر قائد میں رواں سال 218 فیصد زائد بارشیں ہوئیں محکمہ موسمیات

2010ء اور 2011ء کے بعد 6 سال مون سون بارشیں معمول سے کم ہوئیں، 2019ء اور 2020ء زیادہ بارشوں والے سال تھے، موسمیات


Staff Reporter August 29, 2020
2010ء اور 2011ء کے بعد 6 سال مون سون بارشیں معمول سے کم ہوئیں، 2019ء اور 2020ء زیادہ بارشوں والے سال تھے، موسمیات

رواں سال مون سون کی بارشیں 218 فیصد زائد ہوئیں جن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈیٹا سینٹر کے مطابق 10 سالہ اعداد و شمار جولائی سے اگست کے دوران تک کے ہیں جس کے تحت کراچی میں مون سون بارشوں کے 10 سالہ ریکارڈ کے دوران 2010ء اور 2011ء کے بعد 6 سال مون سون بارشیں معمول سے کم رہیں جبکہ 2019ء اور 2020ء زیادہ بارشوں والے سال تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سن 2020ء میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں، رواں سال یکم جولائی سے 27 اگست تک مون سون میں معمول سے 218 فیصد زائد بارشیں ہوچکی جب کہ رواں مون سون میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |