ڈومیسٹک کرکٹرز کو آئندہ ہفتے فٹنس کے امتحان سے گزرنا ہوگا

غفلت کا شکار ہونے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


Sports Reporter August 30, 2020
غفلت کا شکار ہونے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ڈومیسٹک کرکٹرز کو آئندہ ہفتے فٹنس کے امتحان سے گزرنا ہوگا۔

پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن کیلیے 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کیلیے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس پیش کیے ہیں، ہر ایسوسی ایشن کے اسکواڈ میں 45 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے،ان میں سے 32 کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، مزید 13 سیزنل معاہدے کے تحت مخصوص طرز کی کرکٹ کے لیے اپنی متعلقہ ایسوسی ایشن کو دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کو سال بھر تنخواہیں جیب میں ڈالنے کا موقع بھی مل گیا، آئندہ ہفتے فٹنس ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع ہوگا، معیار ثابت نہ کرپانے والوں کو معاہدوں سے محروم رہنا پڑسکتا ہے۔

جو کھلاڑی اپنی فٹنس کا سال بھر خیال رکھتے ہیں ان کو توزیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی لیکن غفلت کا شکار ہونے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،اگر کوئی ابھی توجہ دینے کی کوشش بھی کرے تو اس کے پاس تیاری کیلیے وقت کم ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |