موسم کے تیور گرین شرٹس کی بے چینی بڑھانے لگے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج مانچسٹر میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6.15 بجے شروع ہوگا
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا تاہم موسم کے تیور گرین شرٹس کی بے چینی بڑھانے لگے۔
انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں خالی ہاتھ رہنے والی پاکستانی ٹیم ٹور کے دوسرے اور آخری حصے میں فتح کی متلاشی ہے مگر موسم بے چینی بڑھانے پر تل گیا، پہلا ٹوئنٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، گذشتہ روز بھی مانچسٹر میں ابر رحمت برستا رہا البتہ اتوار کو بہتر موسم کا امکان ہے۔
جمعرات اور جمعے کے روز انگلینڈ میں 9 وینیوز پر میچز بارش کی نذر ہوئے،ان میں ٹی 20 بلاسٹ مقابلے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کو چونکہ پہلے میچ میں بیٹنگ کا موقع ہی نہیں ملا اس لیے بیٹنگ لائن اپ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، اسی طرح محمد رضوان کی وکٹوں کے پیچھے پرفارمنس کافی بہتر رہنے سے سرفراز احمد کی واپسی بھی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے حیدر علی کو بھی موقع پانے کیلیے مزید انتظار کرنا پڑے گا، البتہ بولنگ اٹیک کو مزید بہتر بنانے کیلیے تبدیلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، پہلے میچ میں باہر بیٹھنے والے وہاب ریاض کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے، اس صورت میں حارث رؤف کو باہر بیٹھنا پڑے گا،وہ عامر کی طرح پہلے میچ میں وکٹ سے محروم رہے تھے،شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کے ساتھ ایک بار پھر متاثر کن ثابت ہوئے۔
کپتان بابر اعظم موسم سے مہلت ملنے کی صورت میں سیریز جیتنے کے حوالے سے پْراعتماد ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس شعیب ملک اور محمد حفیظ موجود ہیں، اگر بولنگ کی جانب دیکھیں تو شاہین آفریدی، وہاب، عامر اور حارث رؤف دستیاب ہیں، یہ سینئرز اور جونیئرز کا ایک بہتر امتزاج لہذا مجھے سیریز جیتنے کی پوری امید ہے۔
دوسری جانب انگلش الیون میں کسی تبدیلی کا امکان بہت ہی کم ہے، اگر کی بھی گئی تو ڈیوڈ ویلی کو کھلانے کا آپشن موجود ہوگا، وہ آئرلینڈ کیخلاف نئی بال سے کافی بہتر ثابت ہوئے جبکہ اسپن اور پیس کیخلاف عمدہ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔
جیسن روئے کی جگہ سنبھالنے والے ٹام بینٹن نے42 بالز پر 71 رنز بناکر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، اسی طرح ڈیوڈ مالان کے بھی تیسری پوزیشن پر بیٹنگ جاری رکھنے کا امکان ہے، گذشتہ 11 ٹی 20 میچز میں سے ہر ایک میں ان کا اسکور دہرے ہندسے میں رہا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جمعے کی شب کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں انگلینڈکا اسکور 16.1 اوورز میں 6 وکٹ پر 131رنز سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ 21 سالہ بینٹن کی مار دھاڑ کے باوجود بارش سے قبل پاکستان نے میزبان سائیڈ کو بڑے اسکور سے باز رکھا ہوا تھا۔ اس دوران عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ لی تھی۔