شام میں 100 سال بعد شدید برفباری نظام زندگی مفلوج سعودی عرب میں طوفانی بارش

54سال بعدمقبوضہ فلسطین میں کئی فٹ برفباری،اردن، لبنان میں20سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،مکہ میں بارشیں،تبوک میں نظام زندگی متاثر


News Agencies December 15, 2013
شدیدبرفباری کی وجہ سے بیروت اوردمشق کوملانے والی سڑک ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے۔فوٹو:رائٹرز

مشرق وسطیٰ میں آنے والے برفانی طوفان نے کئی ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

برفانی طوفان کی وجہ سے شام کے دارالحکومت دمشق میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ ایک صدی بعدشام میں اتنی شدید برفباری ہوئی ہے۔ شدیدبرفباری کی وجہ سے بیروت اوردمشق کوملانے والی سڑک ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے جبکہ مقبوضہ فلسطین میںکئی فٹ برفباری ہوئی جسکے باعث سڑکیں بند ہوگئیں اورلوگ گھروں تک محصورہوکررہ گئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق گزشتہ 54سال میں شدید برف باری ریکارڈکی گئی ہے۔ ادھرقاہرہ کے کچھ علاقوں میں پہلی بار برفباری ہوئی ہے جبکہ برف باری سے اردن اورلبنان میں 20 سالہ ریکارڈٹوٹ گیااور سڑکیں اور اسکول بندہیں جبکہ پروازیں اور ٹرین سروسزبھی متاثرہوئی ہیں۔

ادھرسعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تیزبارشوں اوربالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مکہ مکرمہ میں تیز اوردرمیانے درجے کی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ ساحلی علاقوں بالخصوص شمال مغربی شہر تبوک میں بھی برفباری اور تیزبارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظرمحکمہ شہری دفاع نے شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ بندرگاہوں، پانی کے ڈیموں، برفانی راستوں اور بجلی کے گرڈاسٹیشنوں کے قریب جانے سے قطعا گریزکریں۔ بالخصوص بچوں کو ایسے پرخطر مقامات کی طرف جانے سے روکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں