جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا بلاول بھٹو زرداری

انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت اور مزاحمت کرنی چاہیے، چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک August 30, 2020
انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت اور مزاحمت کرنی چاہیے، چیئرمین پی پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشور پر پیغام میں کہا کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہیے، ظلم اور جھوٹ خواہ گھر کے قریب ہوں یا دور کشمیر اور فلسطین میں ہو، ان کے خلاف لڑنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تشدد اور جبری گمشدگیاں بھی ظلم ہے، اس بار یوم عاشور اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن ایک ہی دن پر منائے جا رہے ہیں، آج کے دن ہمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت اور مزاحمت کرنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جھوٹ و ظلم، عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایک ہتھیار ہے، عوام کو ان جنونیوں کے مذموم سازشوں سے خبردار رہنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں