اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں شہباز شریف

آج بھی دنیا میں ایک طرف انصاف کے علم بردار دوسری جانب جھوٹ پر کاربند قوتیں ہیں، صدر ن لیگ

آج بھی دنیا میں ایک طرف انصاف کے علم بردار دوسری جانب جھوٹ پر کاربند قوتیں ہیں، صدر ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء ﷺ کے پیارے نواسےؓ نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی، اپنے اہلخانہ اور ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کی، حضرت امام حسینؓ کی شہادت حق اور باطل کا فرق واضح کرنے کے لیے تھی۔


شہباز شریف نے کہا کہ آج بھی دنیا میں ایک طرف انصاف، حق، اصول، سچائی کے علم بردار ہیں،دوسری جانب اقتدار، اختیار، آمریت، فسطائیت اور جھوٹ پر کاربند قوتیں ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین نے درس دیا کہ اصول کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینے والے اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے مقابلے میں اللہ تعالی کی بارگاہ اور تاریخ میں سرخرو رہتے ہیں۔
Load Next Story