پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی سفارش

اوگرا نے پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی


ویب ڈیسک August 30, 2020
اوگرا نے پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔ پہلی تجویز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناسب سے بھیجی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کیا جائے، جبکہ مٹی کا تیل 2 اور لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 60 پیسے مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی۔

دوسری تجویز میں پٹرول8 اور ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 4 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں