جعل سازوں نے رابی پیرزادہ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر دیا

لاہور میں کسی نے جعلی کارڈ کے ذریعے میرے بینک اکاؤنٹ سے سارے پیسے نکال لیے، سابق گلوکارہ


ویب ڈیسک August 30, 2020
لاہور میں کسی نے جعلی کارڈ کے ذریعے میرے بینک اکاؤنٹ سے سارے پیسے نکال لیے، سابق گلوکارہ (فوٹو : فائل)

اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے گروہ نے سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاونٹ سے لاکھوں روپے نکال کر اسے خالی کردیا۔

اپنی ٹویٹ میں رابی نے نجی بینک کے ناقص سیکیورٹی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بینک جیسا بڑا ادارہ بھی چوری نہیں روک سکتا، آج سیاحتی مقام مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتا چلا کہ میرا بیلنس صفر تھا جس کے بعد بینک فون کیا تو معلوم ہوا کہ کسی نے لاہور میں جعلی اے ٹی ایم کے ذریعے میرے بینک اکاؤنٹ سے تمام پیسے نکال لیے ہیں۔



رابی پیرزادہ نے اپنے مداحوں کو تنبیہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کا اکاؤنٹ اسی بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔



رابی پیرزادہ نے چوری سے متعلق قرآن پاک کی سورہ العمران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ''اس دنیا میں تو ہم شاید کسی سے دھوکا کرکے چند لمحات خوشی کے گزار لیں گے مگر آخرت میں ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے، کاش لوگ میری بات سمجھ سکیں کیوں کہ دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |