27 اگست کو ڈیفنس کلفٹن میں 245 ملی میٹر بارش ہوئی غیر سرکاری ویدر اسٹیشن
ڈیفنس کلفٹن میں کلاؤڈ برسٹ ہوا تھا اور 136 ملی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی بارشیں ریکارڈ ہوئیں، ویدر اسٹیشن
KARACHI:
غیر سرکاری ویدر اسٹیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 اگست کو ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
غیرسرکاری ویدر اسٹیشن کے مطابق 27 اگست کو شہر میں طوفانی بارشوں کے دوران ڈیفنس اور کلفٹن میں مسلسل ہیوی اسپیل ہوئے، جس کے دوران ان کے غیرسرکاری ویدر اسٹیشن پر صبح سے رات گئے تک 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئیں۔
ویدر اپ ڈیٹ پی کے اور ڈوپلر نصب کرنے والے جواد میمن کے مطابق 27 اگست کی شام ڈی ایچ اے، کلفٹن میں کلاوڈ برسٹ ہوا تھا، جو ان کے ویدر اسٹیشن نے ریکارڈ کیا جس میں 136 ملی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موسلادھار اور طوفانی بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈیفنس اور کلفٹن میں بارشوں کے ملی میٹر میں ریکارڈ ہونے کے حوالے سے کوئی رین آبزرویٹری اور ویدر اسٹیشن نصب نہیں ہے، اسی وجہ سے جن علاقوں میں محکمہ موسمیات کے بارشوں کو ناپنے والے آلات نصب نہیں ہیں وہاں جواد میمن سمیت کچھ دیگر شہری نجی سطح پر بارشوں کے ریئیل ٹائم ڈیٹا کو مرتب کرتے ہیں۔
جواد میمن کے مطابق انہوں نے پہلا ویدر اسٹیشن سن 2016 میں ڈیفنس فیز ون میں قائم کیا جب کہ اس وقت ان کے زیر استعمال کلفٹن میں سن 2018میں نصب ہونے والا ویدر اسٹیشن کراچی کا سب سے ایڈوانس ویدر سسٹم ہے جس میں 7 کے قریب انتہائی طاقتور سینسرز نصب ہیں جو بارشوں کی ملی میٹر میں انتہائی مستند ڈیٹا کے حصول کو ممکن بناتا ہے۔
جواد میمن کے غیرسرکاری ڈیٹا کا موازانہ 27 اگست کو شہر بھر کے دیگر ملی میٹر اعدادوشمار سے کیا جائے تو 27 اگست کو پورے شہر میں سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں ریکارڈ ہوئی، اس روز باقی شہر میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل پر 223 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔