
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا، مودی سرکار کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیریوں کا نظریہ آزادی ان کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز محرم کے جلوس پر تشدد کررہی ہیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا، مودی سرکار کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد امام حسینؓ کے وژن کے مطابق ہے، امام حسینؓ کا نام لینے والوں کو طاقت کے زور پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے جلوس پر بھارتی پیلیٹ گنز کا نشانہ بننے والے کشمیری بھائی بصارت سے محروم کر دیے گئے، ان مظالم کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے دل سے اسلام کی محبت نہ نکال سکی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔