غداری کیس میں مشرف کی90 فیصدکامیابی کاامکان ہےقصوری

پرویز مشرف نے ماضی میں بھی عدالتوں کااحترام کیا،آئندہ بھی کرینگے،وکیل پرویزمشرف


INP December 15, 2013
پرویز مشرف نے ماضی میں بھی عدالتوں کااحترام کیا،آئندہ بھی کرینگے،وکیل پرویزمشرف. فوٹو: فائل

سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل احمدرضاقصوری نے کہاہے کہ غداری کیس میں پرویز مشرف کی90 فیصد کامیابی کاامکان ہے۔

غداری کیس میں پرویزمشرف خصوصی عدالت میں پیش ہونگے،پرویز مشرف نے ماضی میں بھی عدالتوں کااحترام کیا،آئندہ بھی کرینگے۔ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ پرویزمشرف کی لیگل ٹیم انتہائی قابل اورتمام تیکنینکی چیزوں کوسمجھتی ہے،پرویزمشرف کاایک عالمی تشخص ہے اورپوری دنیاکی نظریں اس کیس پرلگی ہیں اس لیے آرٹیکل6کے تحت چلنے والے مقدمے کودیکھنے عالمی مبصرین خودآئیں گے،حکومت کوعالمی مبصرین کے آنے پراعتراض نہیں ہوناچاہیے،حکومت نے غداری کامقدمہ انتقامی طورپربنایا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں