آرمی چیف کاسلیمانکی سیکٹر کادورہغازیوں سے ملاقات

پاک فوج نے مادروطن کے دفاع اوراستحکام کے لیے عظیم قربانیاں دیں

سلیمانکی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سلیمانی سیکٹر کے دورے موقع پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کررہے ہیں۔فوٹو:اے پی پی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتے کو سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا۔


جوانوں سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج نے مادروطن کے دفاع اوراستحکام کے لیے عظیم قربانیاں دیں،انھوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اورآپریشنل تیاریوں کوسراہتے ہوئے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کے حصول کے لیے مسلسل تربیت کی ضرورت پر زوردیا۔ بعدازاں آرمی چیف نے جنگوں میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں سے ملاقات کی اور مختلف آپریشنز میں ان کی خدمات کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افسروں اور جوانوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے شہدا اور غازیوں کے کارناموں کوخراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں سلیمانکی آمد پرلیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
Load Next Story